ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جمہوری نظام کو مل رہے چیلنجز سے مل کر نپٹنا ہوگا: ملائم یادو

جمہوری نظام کو مل رہے چیلنجز سے مل کر نپٹنا ہوگا: ملائم یادو

Sun, 15 Aug 2021 23:39:18    S.O. News Service

لکھنؤ،15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق وزیر دفاع و ایس پی نگراں ملائم سنگھ یادو نے یوم آزادری پر سبھی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام کو مل رہے چیلنجز سے مل کر نپٹنا ہوگا اور اس موقع پر ہمیں ملک کو مضبوط بنانے کا ارادہ کرنا چاہئے۔ ملائم سنگھ یادو نے 15 اگست کے موقع پر اتوار کو یہاں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم لہرایا۔ ملائم سنگھ یادو نے ملک کے باشندوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام کو مل رہے چیلنجز سے مل کر نپٹنا ہوگا۔ ملک کو مضبوط بنانے کا ہم سبھی کو عزم کرنا چاہئے۔

اس موقع پر ایس پی سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ریاست و ملک کے تمام شہریوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے پارٹی لیڈروں و کارکنوں کو خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ 15 اگست شہیدوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ جن کی قربانی سے آج ہم آزاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر جمہوری طریقے دفاعی سیکورٹی کے لئے بھی لگاتار محتاط، ہوشیار، آگاہ، مستعد اور کمر بستہ رہنا ہوگا۔ ملک کی آزادی کے لئے لاکھوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور متعدد مجاہدین آزادی نے مصائب کو جھیلا ہے۔ جن مقاصد کے لئے تحریک آزادی کی جدوجہد ہوئی کیا ہندوستان اسی راستے پر ہے؟ یہ سوچنے وغور کرنے کا مقام ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ سال 2022 ملک کا احترام بچانے کا انتخاب ہے یہ ذمہ داری ایک ایک نوجوان کو اٹھانی چاہئے۔ اقتدار میں بیٹھے لوگوں نے عوام سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ سب سے زیادہ ہراسانی و ناانصافی پسماندہ طبقات، دلتوں کے ساتھ ہوئی ہے ان کو ان کا آئینی حق آج تک نہیں ملا ہے۔


Share: